File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بائیس
کراچی اٹھائیس
پشاور انیس
کوئٹہ تیرہ
گلگت بارہ
مری دس
اور مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ ، بارہ مولہ شوپیاں اورسرینگر میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے،تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں گیارہ، جموں اکیس ، لیہہ ایک اور شوپیاں میں دس ڈگری سینٹی گریڈ۔