محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بائیس
کراچی اٹھائیس
پشاور اکیس
کوئٹہ اور مظفرآباد سترہ
گلگت چودہ
اور مری گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورکہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ ایک، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ بارہ جبکہ شوپیاں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔