کوئٹہ میں پہلی ڈیجیٹل اسٹیل مل نے کام شروع کر دیا ہے، جو بلوچستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
صنعتی زون میں قائم اس اسٹیل مل میں خودکار نظام کے تحت یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اسٹیل مل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتی تعمیراتی سرگرمیوں کے پیش نظر یہاں سٹیل مل کی موجودگی بہت فائدہ مند ہے۔