جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد کیا گیا۔
ستمبر 2026 کے دوران تربت، مند، بلیدہ، ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران اور ماشکیل میں 23 کھلی کچہریاں منعقد ہوئیں۔
کھلی کچہریوں اور جرگوں میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور پینے کے پانی سمیت عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے باہمی تعاون اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا۔