Monday, 12 October 2026, 03:34:59 am
 
فرنٹیئر کور بلوچستان کا امن و استحکام اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں فعال کردار
October 11, 2026

فرنٹیئر کور بلوچستان بھر میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور صحت مند و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

ایف سی بلوچستان نے گزشتہ ماہ مختلف اضلاع میں کھیلوں کے تینتیس ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔

یہ مقابلے کوہلو، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، سبی، مسلم باغ، پشین اور مرغہ فقیرزئی سمیت دیگر علاقوں میں منعقد کیے گئے۔

فرنٹیئر کور کے ان اقدامات کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔