Sunday, 11 October 2026, 02:39:06 pm
 
فرنٹیئر کور بلوچستان اور سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
October 11, 2026

فرنٹیئر کور بلوچستان اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تین کے تحت افغانستان سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں ایک گودام پر چھاپہ مارا اور گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی قبضے میں لے لی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں تین راکٹ لانچر، چار مشین گنیں، دستی بم، راکٹ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔

کارروائی کے بعد ممکنہ دہشت گرد عناصر کا سراغ لگانے کیلئے علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔