کوئٹہ کے چاغی سٹیڈیم میں یوتھ کرکٹ لیگ کامیابی سے جاری ہے۔
تعلیمی اداروں کی دس ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں جس میں مجموعی طور پر چوبیس میچز کھیلے جائیں گے۔
لیگ کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا، جبکہ خواتین کا ایک خصوصی میچ بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔
فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا اور طلبہ میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔