Sunday, 04 October 2026, 05:44:58 am
 
جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
October 03, 2026

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ردالفتنہ تین کے تحت صوبے کے علاقوں گورندر اور ماشخیل میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔