Sunday, 04 October 2026, 05:49:00 am
 
فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں 39 مفت طبی کیمپ کا انعقاد
October 03, 2026

فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبے بھر میں انتالیس مفت طبی کیمپ کامیابی سے منعقد کیے ہیں۔

ان کیمپوں میں مجموعی طور پر پانچ ہزار چھ سو چالیس مریضوں کا مفت طبی معائنہ، علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

طبی کیمپ قلعہ سیف اللہ، کوہلو، چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، سبی، لورالائی اور دیگر علاقوں میں منعقد کیے گئے۔