Sunday, 11 October 2026, 04:53:13 am
 
گورنر خیبرپختونخوا سے امیر مقام کی ملاقات،صوبے میں امن یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کاعزم کااعادہ
October 10, 2026

امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے آج گورنر ہائوس پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے خیبر پختونخوا کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن اور عوامی ترقی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔