طالبان رجیم میں افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کے بڑھتے واقعات نے ہمسایہ ممالک میں سیکورٹی خدشات کو جنم دیا ہے۔
افغان میڈیا آؤٹ لیٹ "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق واخان راہداری سے دراندازی پر چینی سرحدی حکام نے طالبان کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔
افغانستان میں طالبان رجیم آنے کے بعد چین نے افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے خاردار باڑ اور نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے ہیں۔
چین نے دہشتگردوں کی دراندازی کے خدشے پر افغانستان کے ساتھ واخان کا سرحدی راستہ تاحال بند کر رکھا ہے۔