Saturday, 17 October 2026, 03:46:25 am
 
بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی کے ہزاروں کارکن آج انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کریں گے
October 16, 2026

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے ہزاروں کارکن آج نئی دہلی میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ احتجاج گزشتہ مظاہرے کے دوران پولیس کریک ڈاؤن اور پارٹی کے دو رہنماؤٔں کی گرفتاری کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

کاکروچ جنتاپارٹی انتخابی فہرستوں میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرنے پر بھارت کے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے۔