Tuesday, 20 October 2026, 03:58:57 am
 
طالبان رجیم میں افغانستان سے دہشتگردی کے پھیلائوسے عالمی سطح پرتشویش میں اضافہ
October 19, 2026

طالبان رجیم میں افغانستان سے دہشتگردی اورمنشیات سمگلنگ کے پھیلائوپرعالمی سطح پرتشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی جریدہ "یوریشیا ریویو" کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے بدستور تشویش کا باعث ہے۔ تاجکستان کو افغانستان سے دراندازی، انتہاء پسندی، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں سے جڑے خطرات  کا سامنا ہے۔