Thursday, 22 October 2026, 03:52:45 am
 
بھارت میں مودی کی نااہلی اورادارہ جاتی کمزوریوں کے باعث بھارتی فوج میں کرپشن کےاسکینڈلز میں اضافہ
October 21, 2026

بھارت میں مودی کی نااہلی اورادارہ جاتی کمزوریوں کے باعث غیر پیشہ وربھارتی فوج میں کرپشن کےاسکینڈلزمیں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی دفاعی کمپنی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات نے 2,000 کروڑ روپے سے زائد کے 10 فوجی معاہدوں پرسوال اٹھا دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفاعی کمپنی کی انتظامیہ نے تقریباً 500 کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کرنے کیلئے سرکاری عہدیدار کو رشوت دی۔