Sunday, 18 October 2026, 04:00:43 am
 
چین کا سکیورٹی خدشات تک افغانستان کیساتھ سرحد کھولنے سے انکار
October 17, 2026

File photo

 چین نے اپنے سکیورٹی خدشات دور ہونے تک افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔

افغان خبر رساں ادارے اٹلس پریس نیوز ایجنسی کے مطابق، چین نے نہ تو واخان روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نہ سفارتی ذرائع سے اس منصوبے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔

 ادارے کے مطابق، چین کو سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے بدستور تشویش ہے اور وہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کو اپنے علاقے سنکیانگ کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔