یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں تین سو چالیس سے زائد بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
یونیسیف کے ترجمان ریکارڈو پیریز نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ لاکھ بچے اب بھی بے گھر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ خطرناک عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔