Thursday, 18 June 2026, 11:53:41 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
June 16, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھائیس

کراچی تیس

پشاور بتیس

کوئٹہ بائیس

گلگت اٹھارہ

مری چودہ

اور مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں، لیہہ، شوپیاں،بارہ مولہ اورسرینگر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں ستائیس، لیہہ تین جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔