Thursday, 05 November 2026, 04:36:13 pm
 
مایہ نازمزاحیہ اداکار معین اختر کی پندرہویں برسی
April 22, 2026

مایہ نازمزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی آج پندرہویں برسی منائی گئی۔

وہ چوبیس دسمبر انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

معین اختر نے چھ ستمبر انیس سوچھیاسٹھ کو ٹیلی ویژن پراپنی فنی زندگی کاآغازکیا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کے اسٹیج شوز، ڈراموں، فلموں اور ٹاک شوز میں کئی کردار ادا کیے۔ ان کے بہترین ڈرامے عید ٹرین، بکرا قسطوںپر، ففٹی ففٹی اور لوز ٹاک تھے۔

انہیں انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، پشتو، گجراتی اور اردو سمیت کئی زبانوں پر عبور تھا۔

فن کے شعبے میں معین اختر کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انیس سو چھیانوے میں تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزازات دیے گئے۔

وہ دوہزارگیارہ میںآج کے دن کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔