Tuesday, 03 November 2026, 10:46:38 pm
 
معروف لوک گلوکارہ اور بلبل صحرا ریشماں کی تیرہویں برسی
November 03, 2026

معروف لوک گلوکارہ اور بلبل صحرا ریشماں کی تیرہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

ریشماں انیس سو سینتالیس میں راجستھان میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں۔

ریشماں نے ’’لمبی جدائی‘‘، ’’ہائے او ربا‘‘ اور ’’اکھیاں نوں رہن دے‘‘ جیسے مقبول گیتوں کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔

موسیقی کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں انیس سو بیاسی میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

وہ دو ہزار تیرہ میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔