معروف گلوکار، موسیقار اور کمپوزر رمضان جانی کے اعزاز میں منگل کو لاہور میں شامِ موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے زیرِ اہتمام "کہانی، سفر اور سر" کے عنوان سے تقریب شام پانچ بجے قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک منعقد ہوگی۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات رمضان جانی کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کریں گی، جبکہ گلوکار باسط نعیمی اور رمضان جانی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس موقع پر رمضان جانی کی موسیقی اور گلوکاری کے سفر پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی اور ان کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔