Monday, 02 November 2026, 07:46:23 pm
 
معروف سارنگی نواز استاد حامد حسین خان کی 46ویں برسی آج منائی گئی
November 02, 2026

پاکستان کے معروف سارنگی نواز استاد حامد حسین خان کی چھیالیسویں برسی آج منائی گئی۔

استاد حامد حسین خان انیس سو پانچ میں برطانوی ہندوستان کے شہر مراد آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے آباؤ اجداد طویل عرصے تک ریاست رام پور کے شاہی دربار سے وابستہ رہے۔ موسیقی کی دنیا میں اس خاندان کو رام پور گھرانے کے نام سے جانا جاتا تھا۔

استاد حامد حسین خان نے موسیقی کی تربیت اپنے نانا استاد حیدر بخش خان اور والد استاد عابد حسین خان سے حاصل کی، جبکہ سارنگی بجانا اپنے ماموں استاد علی جان خان سے سیکھا۔

استاد حامد حسین خان آل انڈیا ریڈیو اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔

انہوں نے برصغیر کے علاوہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں انہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

وہ انیس سو اسی میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔