معروف ادیب، فلم ساز، ہدایت کار اور شاعر شباب کیرانوی کی چوالیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
شباب کیرانوی انیس سوپچیس میں بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے علاقے کیرانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام نذیر احمد تھا۔
انہوں نے اردو ادب کے فروغ کیلئے خدمات انجام دیں اور چوبیس ناول تحریرکئے۔
انہوں نے انیس سو پچپن میں فلم جلوہ کے ذریعے پاکستانی فلمی صنعت میں بطور فلم ساز اور نغمہ نگار اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ انیس سواکسٹھ میں فلم ثریا سے بطور ہدایت کار اپنے سفر کا آغاز کیا۔
شباب کیرانوی انیس سوبیاسی میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔