آج عالمی یوم سکاؤٹ منایا جا رہا ہے۔
یہ دن سکاؤٹنگ کے بانی لارڈ رابرٹ بیڈن پاول اور ان کی اہلیہ اولیو بیڈن پاول کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے جو عالمی چیف گائیڈ تھیں۔
یہ دن عالمی سطح پر لاکھوں سکاؤٹس کی تحریک کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے،عوامی خدمات کو فروغ دینے اورسکاؤٹنگ کی اقدار کے فروغ کیلئے منایا جاتا ہے۔