Saturday, 21 November 2026, 02:11:55 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
November 20, 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آج بنکاک میں تھائی لینڈ کی سینیٹ کے صدر مونگکول سوراسجا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور پارلیمانی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، جس میں آسیان فریم ورک کے تحت تعاون بھی شامل ہے۔