Saturday, 21 November 2026, 02:11:57 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان ترکیہ کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
November 20, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات اور تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتر اور ان کے وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحقیقی جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان بھیجا اور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے میں مکمل تعاون فراہم کیا۔

اس موقع پر الپ ارسلان بایراکتار نے پرتپاک استقبال اور اپنے وفد کی مثالی میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔