Saturday, 21 November 2026, 02:11:57 am
 

مزید خبریں

 
حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ
November 20, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی کی فراہمی، مالی استحکام، خدمات کی فراہمی میں بہتری اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کے لیے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ اسلام آباد میں بجلی کے شعبے کے ضابطہ جاتی نظام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے، مسابقت کو فروغ دینے، نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع ضابطہ جاتی اور مارکیٹ کے نظام کی تیاری سے متعلق مشاورت کی گئی۔