سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے انیس ارب تیس کروڑ روپے مالیت کے سات منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ایک سو بہتر ارب چالیس کروڑ روپے مالیت کے چار منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش بھی کی گئی۔
فورم نے مجموعی طور پر ایک سو اکانوے ارب اسی کروڑ روپے مالیت کے گیارہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔