Saturday, 21 November 2026, 02:12:00 am
 

مزید خبریں

 
جام کمال خان کی جنوبی افریقی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
November 20, 2026

وزیر تجارت جام کمال خان نے جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کان کنی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں جنوبی افریقہ کے ایک کاروباری وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

وزیر تجارت نے اس امر پر زور دیا کہ تجارتی رکاوٹوں کی نشاندہی کیلئے دونوں ممالک کے ٹریڈ چیمبرز کے درمیان روابط بڑھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ڈیری، لائیو اسٹاک اور حلال مصنوعات میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے اور ہنرمند نوجوانوں سے دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔