وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوامی رائے کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر عوام کی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین میں قومی اہمیت یا عوامی مفاد کے معاملات پر ریفرنڈم کرانے کی واضح گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عوام نئے صوبوں کی حمایت کریں تو انہیں قائم کیا جائے اور اگر وہ اس کی مخالفت کریں تو اس تجویز پر عمل نہیں ہونا چاہیے۔