Sunday, 23 February 2025, 03:43:43 pm
 
معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی 43ویں برسی
February 22, 2025

ممتاز شاعر شبیر حسین خان المعروف جوش ملیح آبادی کی  43 ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی۔

وہ 1898 میں ملیح آباد میں پیدا ہوئے۔

جوش اردو زبان کے مشہور شاعر تھے جنہیں انقلابی اور نوجوانوں کے شاعر کا خطاب دیا گیا۔

جوش ملیح آبادی نے نظموں اور غزلوں سمیت نثر کی بھی بعض کتابیں تصنیف کیں۔

انہیں 2013 میں بعد ازمرگ ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

وہ 1982 میں آج کے روز انتقال کرگئے۔