Sunday, 23 February 2025, 04:21:17 pm
 
فاطمہ ثریابجیاکی 9ویں برسی
February 10, 2025

معروف ٹی وی ڈرامہ نگاراوراردوکی ناول نویس فاطمہ ثریابجیاکی 9ویں برسی آج (پیر) منائی گئی۔

معروف ادیبہ نے ادب میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔شمع، افشاں، عروسہ، انا اور تصویر اُنکے یادگارڈرامے ہیں۔فاطمہ ثریابجیانے تمغہ برائے حسن کارکردگی اورہلال امتیازسمیت متعددملکی وغیرملکی ایوارڈحاصل کئے۔انہوں نے دوہزارسولہ میں آج ہی کے دن کراچی میں گلے کے کینسرکے باعث وفات پائی۔