ریڈیو اور ٹی وی کے معروف فنکار قاضی واجد کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
قاضی واجد نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور پچیس سال تک قومی نشریاتی ادارے سے وابستہ رہے۔
ان کے مشہور ڈراموں میں تعلیم بالغاں، خدا کی بستی، تنہائیاں، کرن کہانی، شمع، مرزا غالب بندر روڈ پر، ہوا کی بیٹی اور دھوپ کنارے شامل ہیں۔
قاضی واجد کو پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔
وہ دوہزاراٹھارہ میں آج ہی کے دن کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔