Sunday, 23 February 2025, 04:08:54 pm
 
معروف اداکار، براڈ کاسٹر اور پروڈیوسر ضیاء محی الدین کی دوسری برسی
February 13, 2025

معروف اداکار، براڈ کاسٹر اور پروڈیوسر ضیاء محی الدین کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ بیس جون انیس سواکتیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔

ضیا محی الدین انیس سوانہترمیں پاکستان ٹیلی ویژن کے اپنے ٹاک شو 'دی ضیا محی الدین شو' سے شہرت پائی۔

وہ 'A Passage to India'کے اسٹیج ڈرامے میں ڈاکٹر عزیز کے کردار کی ابتدا کرنے کے لئے بھی جانے جاتے تھے۔

انہوں نے مشہورفلم لارنس آف عریبینہ میں بھی اداکاری کی۔

ضیاء محی الدین اپنے قیام کے بعد سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے سربراہ رہے۔

ضیاء محی الدین کو پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز ، ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے دوہزارتئیس میںآج ہی کے دن91 برس کی عمر میں کراچی میں وفا ت پائی۔