معروف ڈرامہ نگار اور ادبی شخصیت امجد اسلام امجد کی دوسری برسی آج (پیر)منائی گئی۔
امجد اسلام امجد چاراگست انیس سوچوالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ڈرامہ اور شاعری کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں چالیس سے زائد کتابیں تصنیف کیں اورکئی ایوارڈزحاصل کئے جن میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز شامل ہیں۔
ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں وارث، دہلیز، سمندر، وقت، فشار، رات، دن،ایندھن اور انکار شامل ہیں۔
امجد اسلام امجد دوہزارتئیس میں آج ہی کے دن لاہور میں وفات پا گئے تھے۔