Sunday, 23 February 2025, 04:22:41 pm
 
وزیر داخلہ کا میلہ جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ
February 14, 2025

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں رواں ماہ کی پچیس تاریخ سے شروع ہونے والے میلہ جشن بہاراں کے انتظامات کاجائزہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ روایتی میلوں سے ہٹ کر پہلی بار میلے میں نئے پروگرام شامل کئے جائیںگے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ اس میلے کا مقصد پاکستان کی شاندار ثقافت اور عظیم ورثے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے  میلے میں سفارت کاروں ، بیرون ملک کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور عام لوگوں کو مدعو کیاگیا ہے۔

محسن نقوی نے پولیس لائنز  میں مشعل بردار  پریڈ کا جائزہ لیا  انہوں نے میلے کی تیاریوں کیلئے  ایک جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی ۔