Sunday, 23 February 2025, 04:32:25 pm
 
معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی ایک سو چھپن ویں برسی
February 15, 2025

معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی آج ایک سو چھپن ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

مرزا غالب ستائیس دسمبر سترہ سو ستانوے کو آگرہ میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی شاعری کا آغاز فارسی زبان میں کیا۔

تاہم دہلی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اردو زبان میں شاعری شروع کی۔

غالب نے اپنی زندگی میں سینکڑوں غزلیں لکھیں جو مختلف انداز سے گائی گئیں۔

ان کے شعری مجموعے دیوان غالب، کلیات اور مکتوبات فارسی زبان میں شائع ہوئے۔

مرزا غالب اٹھارہ سو انہتر میں آج کے دن دہلی میں انتقال کر گئے۔