پشتو کے نامور شاعر، ادیب اورجدید پشتو غزل کے بانی امیر حمزہ خان شنواری کی 31ویں برسی (منگل) منائی گئی۔
حمزہ شنواری لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے اور میٹرک کے بعد ادبی فنون کی طرف راغب ہو گئے۔
انیس سوپینتیس میں انہوں نے آل انڈیا ریڈیو پشاور کے لئے پہلا پشتو ڈرامہ 'زمیندار'لکھا، اس کے بعد کہانی کا اسکرپٹ لکھا۔ انیس سواکتالیس میں پہلی پشتو فلم لیلیٰ مجنوں کے ڈائیلاگ اور گانے لکھے۔
قیام پاکستان کے بعد حمزہ شنواری نے ریڈیو پاکستان پشاور کے لئے بیشمار ڈرامے، فیچرز اور تقاریر لکھیں۔
امیر حمزہ شنواری نے انگریزی اخبار 'خیبر میل' کے پشتو صفحہ کے ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں، جہاں انہوں نے زوڑفکرونہ، مختلف سماجی اور ادبی موضوعات پر کالم لکھے۔
ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔