Sunday, 23 February 2025, 08:43:15 pm
 
ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ نگہت بٹ کی پانچویں برسی
February 08, 2025

ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ نگہت بٹ کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔

نگہت بٹ نے تقریباً تین دہائیوں تک شوبز میں کام کیا۔

انہوں نے پیاس، لنڈا بازار، خواہش اور وارث سمیت کئی ٹی وی ڈراموں میں غیرمعمولی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ آج ہی کے دن 2020ء میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔