Sunday, 23 February 2025, 04:04:09 pm
 
اردو کے ممتاز شاعر شبنم رومانی کی 16 ویں برسی
February 17, 2025

اردو کے ممتاز شاعر،مصنف اور کالم نگار شبنم رومانی کی سولہویں برسی پیر کو منائی گئی۔

وہ انیس سواٹھائیس میں اتر پردیش کے شہر Badaun میں پیداہوئے۔انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں جزیرہ،دوسرا ہمالہ اور تہمت شامل ہیں۔شبنم رومانی روزنامہ مشرق میں ایک طویل عرصے تک ہائیڈ پارک کے نام سے ادبی کالم بھی لکھتے رہے۔1989 میں شبنم رومانی نے ادبی جریدہ "اقدار"نکالا جسے ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی ملی۔شبنم رومانی دوہزارنومیں آج کے روز81سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔