پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں ارکانِ صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت صوبے کے ہر ضلع میں دل کے امراض کے لیے کیتھ لیبارٹریز، چلڈرن اسپتال اور کینسر سینٹرز قائم کرے گی۔