حکومت نے آج سے اگلے تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت تین سو ستاون روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت ایک روپے کمی کے بعد تین سو بائیس روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔