وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں میرپور کے ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر چوہدری کاشف نذیر بجار کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی شعبے کی ضروریات کے مطابق مال برداری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔