Sunday, 22 November 2026, 02:18:11 am
 
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر شخص کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرداخلہ
November 21, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر شخص کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

وہ لاہور میں منصورہ کے مقام پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔