Sunday, 22 November 2026, 02:18:11 am
 
بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات، سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد جاری
November 21, 2026

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ان خصوصی مذہبی تقریبات کا آغاز کل ہوگا جو اس ماہ کی 24 تاریخ تک ننکانہ صاحب کے گردوارہ جنم استھان میں جاری رہیں گی۔

ان تقریبات میں پچیس ہزار سے زائد یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ تقریباً تین ہزار بھارتی یاتری کل ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔