Wednesday, 18 November 2026, 12:30:19 am
 
عالمی بینک کا بلوچستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار
November 13, 2026

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اورلوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

آج اسلام آباد میں پاکستان میں عالمی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر Bolormaa Amagaabazar سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون مزیدمضبوط بنانے پر زوردیا۔

عالمی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر نے بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔