بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ایک ثقافتی اور کاروباری میلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس میلے میں سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتون ثقافت کے خوبصورت رنگ نمایاں دکھائی دئیے۔
اس موقع پر طلبہ کے منفرد کاروباری آئیڈیاز پر مبنی اسٹالز سجائے گئے، جن میں مختلف مصنوعات اور منصوبوں پر شرکاء نے دلچسپی کا اظہار کیا۔