محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور وسطی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے اورکہیں کہیں بارش جبکہ پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ
کراچی پچیس
پشاور سترہ
کوئٹہ پندرہ
گلگت چھ
مری سات
اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیادرجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، لیہہ منفی تین اور شوپیاں میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔