محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے، کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ
کراچی چوبیس
پشاور انیس
کوئٹہ تیرہ
گلگت آٹھ
مری سات
اور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے،کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، شوپیاں اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی چارجبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔