پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی ارکان ثمر ہارون بلور، غزالہ انجم اور ڈاکٹر شائستہ جدون نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص حکمرانی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود مختار اداروں کی رپورٹس کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف کے تیرہ سالہ دور میں دہشت گردی کے باعث چھیالیس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔