کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت کے جائز مطالبے کے لیے جدوجہد سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک اجلاس کے بعد کہی۔
اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے ایک آزمائش قرار دیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید افراد کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں وہاں بھیجیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ رواں ماہ کی ستائیس تاریخ یومِ سیاہ کے طور پر منائیں اور اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کریں۔